23 دسمبر 2014 - 12:12
دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی واسطہ نہیں ہے

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ، خاص لوگوں کی جانب سے بنائے گئے ایسا شیطانی گروہ ہے جو صرف اسی گروپ کے لئے کام کر رہا ہے جن کا اسلام سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حسین دہقاني نے دہشت گردی کے مسئلے پر اپنے ایک بیان میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران خود ہمیشہ دہشت گردی کا نشانہ بنتا رہا ہے، کہا کہ تہران نے ہمیشہ سے ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بے گناہ انسانوں کے قتل عام کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جاسکتا۔ دہقاني نے اس بات پر زور دیا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ عالمی برادری دہشت گردی کے وجود میں آنے کی وجوہات پر توجہ دے ۔
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے کہا کہ القاعدہ، نصرہ فرنٹ اورداعش جیسے دہشت گرد گروہ کچھ ممالک کی حمایت سے ہی وجود میں آئے ہیں، جو اب ایسے شیاطین میں بدل چکے ہیں جو اپنے ہی حامیوں کے لئے بھی خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔
حسین دہقاني نے کہا کہ ایران نے دہشت گردی سے مقابلہ کے لئے ہمیشہ سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے اور عالمی برادری کو بھی چاہئے کہ اس مسئلہ میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔

.......

/169